مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج
مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں
گرفتار افراد میں پروڈیوسر، کیمرہ مین اور ویڈیو ایڈیٹر شامل ہیں تینوں افراد کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ،ملزمان کی نشاندہی پر خاتون ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم لاہور روانہ ہو گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد خاتون ٹک ٹاکرکو بھی گرفتار کرلیا جائے گا،
قبل ازیں مارگلہ ہلز پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعددواقعات ہوئے ہیں،آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ اور اس کے پاس ماڈل کو فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے
سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے-
ایک صارف نے کہا کہ اس خاتون کا نام ڈولی ہے، یہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پہلے مین بلیوارڈ پر میک اپ سیلون چلاتی تھی اور تب اس کے پاس جدید ماڈل کی مرسڈیز ہوتی تھی، اس کےبعد انہوں نے ایم ایم عالم کے عقب میں اپنا پارلر شفٹ کیا۔ بہت اوپر تعلقات کے باوجود وجہ شہرت ٹک ٹاکر ہونا ہے۔
قبل ازیں ایبٹ آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا تھا،محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف ایبٹ آباد ریجن نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو آگ لگانے والے ٹک ٹاکر کے خلاف درخواست دی تھی، نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد محکمہ حرکت میں آیا اور مقدمہ درج کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار