امریکہ میں خاتون مسافر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ’اوبر‘ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے "میل آن لائن” کے مطابق یہ واقعہ لاس ویگس میں پیش آیا ہے جہاں خاتون 30سالہ ملزم داﺅد عمر میکونینی کی ٹیکسی میں سو گئی تھی خاتون کو سوتے دیکھ کر ملزم نے ٹیکسی ایک سنسان جگہ پر روکی اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھکا دے کر گاڑی سے باہر پھینک دیا اور چلا گیا۔

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

متاثرہ خاتون کی طرف سے پولیس کو اس واردات کی رپورٹ کی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو کار سے دھکا دینے پر اسے معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو 30دسمبر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا ’اوبر‘ کمپنی کی طرف سے اس واقعے پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”متاثرہ خاتون کی طرف سے بتائی گئی تفصیل خوفناک ہے ملزم کو کمپنی کی طرف سے فوری طور پر ’ڈی ایکٹیویٹ‘ کر دیا گیا ہے۔

ساڑھے تین سال میں خواتین سے 14ہزار 456 زیادتی کے کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اچھرہ پولیس نے ون فائیو کال پر بروقت ریسپانس دیا اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ثاقب گرفتار کر لیا-

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکات سمیت زیادتی کی کوشش کی،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا، ملزم کو آج ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا-

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے-

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

Shares: