خاتون نے سگے بھتیجے پر زیادتی کا الزام لگا دیا
اوڈیرولال کی رہائشی خاتون نے اپنے بھتیجے پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالا کے علاقے اوڈیرولال کی رہائشی خاتون نے اپنے سگے بھتیجے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور منہ بند رکھنے کے لئے دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کا بھتیجا شوکت اسے اوطاق پر لے گیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، میں دہائی دیتی رہی کہ ظلم مت کرو لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زیادتی کا نشانہ بناڈالااور جب واقعہ کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے مجھ پر طنز کے تیر برسانا شروع کردیئے۔
خاتون نے کہاکہ بھتیجا زیادتی کے بعد منہ بند رکھنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے کہاکہ زبان کھولنے پر وہ مجھے قتل کردے گا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔