خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے دنیا کے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے.
امریکہ میں ون ینگ ورلڈ 2022 مانچسٹر کی جانب سے ایورڈ تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے دنیا کے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈدیا گیا۔ ون ینگ ورلڈ 2022 میں 190ممالک میں سے 15 نوجوان سیاستدانوں کوشارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں سے پاکستانی خاتون کو بھی منتخب کیا گیا۔
ایوارڈ وصول کرنے والی سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنے سے پسماندہ علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ سمیرا شمس نے خواتین کے مسائل پر توجہ دی اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے قانون سازی بھی کرائی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس کو خیبرپختونخوا کی کم عمر ترین ایم پی اے کا اعزاز حاصل ہے۔ 26 سالہ سمیرا شمس خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ خیبرپختونخوا کے دورافتادہ اور پسماند ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیرا شمس تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی حالیہ ممبران میں سب سے کم عمر قرار پائی تھی.
ڈاکٹر سمیرا شمس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کیلئے یونیورسٹیاں قائم کی جائیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر سمیرا شمس کی اپنے والد کے برعکس تمام تر وفاداریاں پاکستان تحریک انصاف سے ہیں اور ان کی وفات کے بعد 9 سال قبل انصاف یوتھ ونگ سے وابستہ ہوگئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سمیر شمس کا تعلق اگرچہ شعبہ طب سے ہے لیکن وہ امور نوجوانان میں زیادہ تجربہ اور لگاؤ رکھتی ہیں۔ اور ان کا زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ انکے صوبے میں خواتین کی تعلیم پر زور دیا جائے اور خواتین کو تعلیم کے مواقع فراہم کیئے جائیں.