خواجہ سعد رفیق دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

0
49
Khawaja Saad Rafique

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو 1 دن قبل دل کے عارضے کے باعث ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا اور پھر وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق 2 دن ہسپتال داخل رہے جہاں کا علاج ڈاکٹر کی نگہداشت میں جاری رہا تھا.

تاہم خواجہ سعد رفیق کو طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے خواجہ سعد رفیق کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور کام سے بھی روک دیا ہے تاکہ کسی بھی وجہ سے صحت پر منفی ثرات مرتب نہ ہوں، جبکہ جماعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماوں کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں تاکہ وہ جلد صحت یاد ہوں اور جماعت اور ملک کی خدمت کرسکیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ


تاہم اس حوالے سے ابھی تک خود سعد رفیق یا انکے قریبی رشتہ داروں میں سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ پارٹی ذرائع کے حوالے سے ان کی صحت کے بارے میں میڈیا کو بتایا گیا ہے، تاہم خواجہ سعد رفیق نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک قرآن کریم کی سورتہ المومن کی آیات جس کا ترجمہ ہے کہ وہ ہے زندہ رہنے والا”.. شیئر کی ہوئی ہے.

Leave a reply