خواجہ سراء کو اغواء کے بعد تشدد کرکے نقدی اور زیور چھین لیا گیا

تشدد اور اغواء کے شواہد موجود مگر مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ہے خواجہ سراء علیزہ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے انصاف کی اپیل ہے شیخوپورہ کے نمائندہ خصوصی مدثر شبیر خان کے مطابق تین افراد کا خواجہ سراء پہ تشدد اغواء کرکے نقدی اور زیور بھی چھین لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد علی ٹاؤن قلعہ ستار شاہ کے رہائشی خواجہ سراء علیزہ کو تین افراد عبدالرحمان ولد عبدالحفیظ،تنویر ولد نشان اور محمد اشفاق ولد نامعلوم نے زبردستی اغواء کرکے بھٹہ نامی شخص کے گھر باندھے رکھا.

جبکہ بعد ازاں اسے شیخوپورہ لے آئے جہاں اسے روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا بااثر ملزمان نے خواجہ سراء علیزہ سے مبلغ 27 ہزار روپے اور طلائی بالیاں بھی چھین لیں اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتیں موقع پاکر میں وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور آکر سارا وقوعہ اپنے گرو رانی کو بتایا خواجہ سراء علیزہ نے صحافیوں کو ایک ویڈیو دکھائی جس میں علیزہ کے ساتھ ہونے والے وقوعہ کی لوگ تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں.
مزید یہ بھی بڑھیں؛
ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
واضح رہے کہ خواجہ سراء علیزہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں نے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کے اندراج اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے درخواست بھی دی لیکن میری شنوائی نہیں ہوئی میں نے ایک ایک لفظ سچ لکھا ہے میری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے مجھے انصاف دینے کے لئے احکامات جاری کریں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں سخت سزا دی جائے

Shares: