بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے درخواست گزار کوایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی
0
102
khawar manika جیل جاتے ہی بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے دل میں تکلیف

لاہور: ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،زمین پر قبضے اور ناجائز تعمیرات سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی، جس میں عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوے خاور مانیکا کی رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے درخواست گزار کوایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔

عدالت کے روبرو ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل عبدالصمد پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالف کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار ہےپراسیکیوٹر نے کہا کہ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری تھی کہ وہ اراضی کو تحویل میں لے لیتی۔

قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،اسحاق ڈار

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضہ میں گرفتار کر رکھا ہے، ان پر قبرستان کی زمین پرناجائز تعمیرات کا الزام ہے اینٹی کرپشن حکام نےخاور فرید مانیکا کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا،عدالت رہائی کی درخوا ست ضمانت منظور کرے۔

بعد ازاں عدالت نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے درخواست گزارکو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

القادر ٹرسٹ،توشہ خانہ کیس میں نیب کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی جانب سے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا ہے، ان پر سرکاری خزانے 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے خاور مانیکا 25 ستمبر 2023 کو لاہور سے امارات ائیر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے کہ انہیں ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل ہونے کی بنا پر روکا گیا۔

خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ خاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے،خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال اور 26 دکانیں تعمیر کیں جب کہ وہ یک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض بھی ہیں، شادی ہال بغیر منظوری نقشہ قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔

ایئر بالٹک نے 30 ایئر بس A220-300 کا آرڈر دے دیا

Leave a reply