قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،اسحاق ڈار

افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بہت حساس اور اہم ہے
0
112
NA

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا-

باغی ٹی وی : چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مرحوم نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان اور سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی،سینیٹر مشتاق احمد نے دعا کروائی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ کون تھا جو قوم کی تقدیر سے کھیلتا تھا، جائزہ لینا ہوگا کہ دہشتگردی میں اضافہ کیوں ہو ا ،ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو بھی ہماری حکومت نے ختم کیا، ملک کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش تھا، آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا، جس میں 100سے زائد بچے شہید ہوئے دو ہفتوں میں تمام پارٹیوں نے نیشنل ایکشن پلان بنایا، جس کا مقصد تھا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کےلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سب نے اتفاق کیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، لیکن قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرنا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے خدشات ماضی میں بہت اہم معاملہ تھا پاکستان میں 20،20، گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی، ہماری حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی،انہوں نے افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بہت حساس اور اہم قرار دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا

Leave a reply