خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے نے صوبے کے معاملات چلانے کے لیے 10 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی-
0
124
kpk

پشاور: خیبرپختونخوا کی نئی نگراں کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دئیے گئے۔

باغی ٹی وی : نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد گزشتہ روز جسٹس (ر) ارشد حسین نے بطور نگران وزیراعلی کے پی حلف اٹھایا تھا، اوراب نگراں خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزرا نے حلف اٹھا یا، گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں وزرا سے حلف لیا، تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کے پی میں ہوئی۔

نگران صوبائی کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر اور آصف رفیق ، نجیب اللہ، سید عامر عبداللہ اور فیروز جمال شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

ٹی ایل پی نے فنڈنگ کے ذرائع نہیں بتائے،سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں کابینہ کی سمری پر دستخط کیے، جس کے تحت خیبر پختونخواکی نگراں کابینہ میں 10 وزرا شامل کئے گئے ہیں،جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے نے صوبے کے معاملات چلانے کے لیے 10 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی-

القادر ٹرسٹ،توشہ خانہ کیس میں نیب کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل وزرا کو مختلف محکموں کے قلمدان حوالے کردیئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، محکمہ داخلہ اور قانون کے قلمدان وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہیں گے۔

محکمہ ای اینڈ اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید مسعود شاہ کو اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن وبین الصوبائی امور، جسٹس(ر) ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات، ریلیف وبحالی اور زکوٰة وعشر وسماجی بہبود، احمد رسول بنگش کو خزانہ، ریونیو اورایکسائز اینڈٹیکیسشن ،آصف رفیق کوموسمیاتی تبدیلی، جنگلات، لائیو اسٹاک ،زراعت اور خوراک جبکہ ڈاکٹر نجیب اللہ کو سائنس اینڈٹیکنالوجی وانفارمیشن ٹیکنالوجی و کھیل وامور نوجوانان کا محکمہ دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر قاسم جان کو ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم ، سید عامر عبداللہ کو امور ضم اضلاع ،صنعت وکامرس ، انجنیئر عامر ندیم درانی کو پبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ اور بلدیات جبکہ انجنیئر احمد جان کو سی اینڈڈبلیو اور ایریگیشن کے محکموں کے قلمدان حوالے کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 11 نومبر کو خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان 90 سال کی عمر میں انتقال گرگئے تھے، جس کے بعد ان کی کابینہ بھی خود کار طریقے سے تحلیل ہوگئی تھی، جس کے بعد صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے رائے طلب کی،گورنر نے آئینی اختیارات کے تحت ایڈوکیٹ جنرل، سابق قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کو فیصلہ کرنے کیلئے مراسلہ بھیجا، سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے باہمی مشاورت سے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا۔

سموگ کا تدارک،ڈپٹی کمشنر کے تبادلے ،ہفتے میں چھٹی،ورک فرام ہوم کا حکم

Leave a reply