خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،وزیراعظم

aurat day

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی و مذہبی قیادت کی جانب سے پیغامات جاری کئے گئے ہیں

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم خواتین پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا اور پاکستان کی خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارک پیش کرتا ہوں آج کے دِن اپنی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،علامہ اقبال نے درست فرمایا کہ وجود زَن سے ہی تصویر کائنات میں رنگ ،خواتین کی عزت واحترام اور حقوق کا تحفظ ملک اور قوم کی عزت کی علامت تصور ہوتے ہیں اسلام نے خواتین کو مثالی مقام اوروراثت سمیت تمام حقوق دئیے ہیں ،خواتین کا عزت واحترام اور اُن کے حقوق کی پاسداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے آئین پاکستان نے خواتین کو حقوق کی ضمانت دی ہے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اوراسپیکر کا تعلق پاکستان سے ہے ،دفاع، سفارت کاری، کاروبار سمیت تمام شعبوں میں خواتین بھرپور کردار ادا کررہی ہیں کھیتوں کھلیانوں سے لے کر محنت مزدوری تک ہر شعبے میں خواتین آگے بڑھ رہی ہیں تحریک پاکستان میں مادرملت مفاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین نے بڑا کلیدی کردار ادا کیا پاکستان کی سیاست میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز و دیگر نے تاریخی کردار ادا کیا،آج بھی پاکستان کی سیاست اور پارلیمنٹ میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،

خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.وزیر خارجہ
وفاقی وزیر خارجہ ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی مساوی شراکت کے بغیر پاکستان کو ترقی پسند سوچ کا گہوارہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہو گا، تعلیم و تربیت سے لے کر ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں پیپلز پارٹی خواتین کی قدر و منزلت کے حوالے سے منفرد تاریخ رکھتی ہے، مسلم دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم پیپلزپارٹی کا اعزاز ہے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرخارجہ بنانا بھی پیپلزپارٹی کاطرہ امتیاز ہے،سیلاب متاثرہ خواتین کو رہائشی پلاٹوں کی مالکانہ حقوق جیسے کامیاب پروگرامز متعارف کرائےہیں اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائمز کا قانون اور پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس جیسی قانونسازی کی،چائلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ، سندھ میٹرنٹی بینیفٹس ایکٹ، ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ جیسے قوانین بنائے،پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں خواتین کے حقوق سے متعلق کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی،

عورتوں کو آئین،قانون کے مطابق اپنے حقوق، مقام ملنا چاہئے،شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما، وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے عورتوں کے عالمی دن سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی جرات مند، محنتی بہادر خواتین کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں ،یہ دن منانے کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی اور حقوق تسلیم کرنا ہے،خواتین ہمارے خاندانی نظام اور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کرنا مساوی حیثیت سے متعلق لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے پاکستان کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے ہماری عورتیں زندگی کے ہر شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ،ملک بھر کی عورتوں کو صحت تعلیم اوردیگر بنیادی سہولیات، براری کا ماحول ملنا چاہئے آج ہماری عورتیں زیادہ نہیں بلکہ اپنے انسانی آئینی قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں عورتوں کو آئین،قانون کے مطابق اپنے حقوق، مقام ملنا چاہئے،

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن بنایا جارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے باعث کئی خواتین بیوہ ہو چکی ہیں مقبوضہ کشمیر کئی ہزار کشمیری خواتین کے شوہر لاپتہ ہیں کشمیری خواتین چیخ چیخ کر بھارتی ظلم بربریت کا پردہ چاک کر رہی ہیں،حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،بھارت خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے،1989سےاب تک بھارتی فوجیوں نے 2 ہزار 348 سے زائد خواتین کو شہید کیا، بھارتی افواج نے مقبوضہ علاقے میں 11 ہزار 256 سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی بھارت ریاستی دہشت گردی کے دوران 22 ہزار 952 سے زائد خواتین بیوہ ہوئی ہیں،آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناپید نسرین سمیت دو درجن سے زائد کشمیری خواتین نظر بند ہیں

ہر ادارے میں خواتین کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے،گورنر پنجاب
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے خواتین کے عالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں،آج ملک کے ہر ادارے میں خواتین کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے، کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ دین اسلام میں خواتین کو مکمل حقوق دیئے گئے ہیں، پاکستانی خواتین زندگی تمام شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں،عالمی دن پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بااختیار اور معاشرہ میں قابل تکریم بنایا، پاکستانی خواتین بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں میں خواتین کی خدمات قابل ستائش ہیں اسکول سے لے کر جامعات تک نمایاں پوزیشن خواتین کی ہی آرہی ہیں ،ملک و قوم کی تعمیر و ترقی خواتین کے کردار کے بغیر نا ممکن ہے ،

خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو پاکستان میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،امین الحق
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ریاست کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ،اگر خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو پاکستان میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، آئی ٹی خواتین کو کامیابی اورمعاشی استحکام کی جانب گامزن کرسکتی ہے،اس شعبے میں خواتین باعزت آمدنی حاصل کرسکتی ہیں،مردوں کو بھی خواتین پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں جائز آزادی ضرور دینا چاہیے،خواتین کو صحت مند ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پوراظہار کرنےکا پوراحق ہے،خواتین بھی مذہبی، ثقافتی اورسماجی اقدارکے تحت خود کو رول ماڈل کےطو پرپیش کریں،

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن تقاضا کرتا ہے انہیں معاشرے میں جائز مقام دلایا جائے، خواتین رسم و رواج کی زنجیروں میں بندھی، اور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،جب تک خواتین کو برابری کی بنیاد پر حق نہیں دیا جاتا ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں،خواتین کا عالمی دن ہمدردی ظاہر کرنے کی بجائے انہیں بااختیار بنانے کیلئے استعمال کیا جائے،

خواتین کی معاشی خود انحصاری پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کر سکتی ہے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے ہی قوموں کی عزت ہوتی ہے پاکستانی خواتین نے ہمیشہ اپنے عزم و ہمت اور جرات کی لازوال داستان لکھی ہے،خواتین اپنے والدین کی طاقت ہیں خواتین اپنی صلاحیتوں سے ہر شعبے میں اس سچائی کو ثابت کر رہی ہیں،1947 سے 2023 تک پاکستان کی تاریخ خواتین کی کامیابیوں سے بھری پڑی ہے ،قیام پاکستان کے جذبے سے خواتین کو اب تعمیر پاکستان کے سفر کا ہراول دستہ بنائیں گے،خواتین کی معاشی خود انحصاری پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کر سکتی ہے،خواتین کی تعلیم ہمارا اولین ایجنڈا، انہیں پڑھانا اورپوری نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہے مادرملت فاطمہ جناح،بیگم کلثوم نواز،محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ملالہ یوسفزئی سمیت آئین اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری

حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات

عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟

باغی ٹی وی”عوام کو”عورت مارچ” کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:”عورت مارچ "کی آرگنائزرکاموقف دینے سے انکار،

میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں

عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں‌

Comments are closed.