خواتین اساتذہ نے کلاسز کابائیکاٹ کردیا، وجہ سامنے آگئی

0
57

حافظ آباد ڈسٹرکٹ پبلک سکول جو کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیرانتظام چلایا جاتاہے اور ڈپٹی کمشنر اس کے چیئرمین ہوتے ہیں ۔پرنسپل کے ناروا رویہ اور ایک خاتون ٹیچر کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے اور ذہنی ٹارچرکرنے پر اسکی حالت غیر ہوگئی جس پر ریسکیو 1122اسکو ٹراماسنٹرلے گئی۔ خواتین اساتذہ نے پرنسپل مظہرگلستان اور وائس پرنسپل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلاسز کا بائیکاٹ کردیا

پرنسپل دفترکاگھیرائو کرلیا خواتین اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرد اساتذہ بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ جب تک پرنسپل اور وائس پرنسپل کاتبادلہ نہیں ہوتا اس وقت تک کلاسز کا بائیکاٹ رہے گا اوراحتجاج جاری رہے گا۔

احتجاج پر طلباوطالبات کے والدین شدید پریشان ہیں اور ابھی تک ضلعی انتظامیہ نے بھی اسکانوٹس نہیں لیا۔واقعہ کا علم ہونے پر جب صحافی موقع پرپہنچے تو سیکورٹی عملہ نے یہ کہہ کر داخل ہونے سے روک دیا کہ پرنسپل نے کسی بھی شخص کو سکول داخل ہونے سے سختی سے روک دیا ہے۔

Leave a reply