اداکارہ یشما گل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام میں ایک سٹوری شئیر کی اور اس میں لکھا کہ اس ملک میں خواتین کے لئے رہنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ کہیں کسی نے جانا ہو تو اسے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے کہ جائوں یا نہ جائوں اکیلی نکلوں یا نہ نکلوں۔ یہ ملک خواتین کے رہنے کی جگہ نہیں ہے یہاں خواتین غیر محفوظ بن چکی ہیں۔ اداکارہ یشما گل نے یہ سب ایسے ہی نہیں کہہ دیا اس کے پیچھے ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہے. یشما گل نے اس واقعہ کے بعد انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیے اور میری دعا ہے کہ جس لڑکی کے ساتھ یہ حادثہ ہوا ہے اسے جلد سے جلد انصاف ملے۔اداکارہ یشما گل کی اس پوسٹ میں جو لکھا گیا ہے سوالات تو بہت اٹھاتی ہے کیونکہ آئے روز خواتین بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونا یقینا اس ملک میں رہنے والی خواتین کے محفوظ ہونے پر سوالیہ نشان ہیں۔ ٹرین میں ہونے والے اس حادثے کے بعد یقینا والدین اور لڑکیوں کے مشکل ہے کہ وہ یہ فیصلہ مجبوری میں کیسے کریں کہ اکیلے کہیں جانا ہے۔اداکارہ یشما گل ہی نہیں بہت سارے لوگ اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کررہے ہیں.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved