سرکاری افسران اورخواتین کی بلیک میلنگ میں ملوث 2 جعلی سرکاری افسر گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خواتین اور سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والے جعلی سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : اتفصیلات کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےخود کو نیب سمیت دیگراداروں کا سربراہ ظاہرکرکےخواتین و سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان رضوان اور زین العابدین نامی کو گرفتار کرلیا رضوان کا تعلق حافظ آباد اور زین العابدین جس کا تعلق لاہور سے ہے-

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور سے گرفتار کیے جانے والے رضوان اور زین العابدین نامی ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑی منصوبہ بندی سے خود کو ایف آئی اے، نیب سمیت دیگر اداروں کا سربراہ ظاہر کرکے سرکاری محکموں کے افسران کو دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کے ذریعے رقوم لیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان خواتین کی نازیبا وڈیوز بنا کر انہیں ہراساں اور بلیک میل کرنے میں بھی ملوث ہیں ملزمان اپنے مقاصد کے لیے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی استعمال کرتے رہے ہیں-

10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار

حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون و جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس برآمد کرلیےگئےہیں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایف آئی اے ‎ سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے جوہر ٹاؤن میں واقع گھر پر نامعلوم افردا نے فائرنگ کی تھی ایف آئی اے کے ایک قابل اور فرض شناس آفیسر سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے جوہر ٹاؤن میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا-

والدہ کا بھانجا چاہتا تھا کہ میری والدہ شوہر کو چھوڑ کراسے شادی کرے،قتل کے واقعہ کے بعد انکشاف

Comments are closed.