جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے جنرل ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ بریسٹ کینسرکلینک کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض میں مبتلا خواتین کیلئے یہ سہولت بہت بڑی نعمت ہے جہاں وہ اپنے مرض کی تشخیص علاج کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی حاصل کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی و اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آؤٹ ڈور میں قائم بریسٹ کلینک میں خواتین کو تمام سہولیات بشمول سکریننگ کیلئے جدید مشینری نصب کی ہے اور طبی معائنہ کیلئے گائنی و سرجری کے ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ز صاحبان، ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم بھی تقریب میں موجود تھے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر جیسے محنتی، فرض شناس اور قابل افسر قوم کا اثاثہ ہیں، حکومت ایسے افراد کی مکمل حوصلہ افزائی کرے گی۔ بعدازاں صوبائی وزیر صحت نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمک کونسل میں بیٹھاہرپروفیسراپنے سٹوڈنٹس کیلئے رول ماڈل ہے۔ حکومت کا فرض ہسپتالوں کیلئے جدید عمارات کے ساتھ ساتھ ماڈرن طبی آلات و مشینری کی تنصیب شامل ہے جو حکومت مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاہم میڈیکل ایجوکیشن کے اساتذہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈاکٹرز، نرسز دو دیگر سٹاف کو مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، ان کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے اپنا پیشہ وارانہ و اخلاقی فریضہ سر انجام دیں۔ انہوں نے پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج میں بہترین تعلیم و تربیت،تحقیق اور لاہور جنرل ہسپتال میں کوالٹی ہیلتھ کئیر کی فراہمی یقینی بنانے پر پرنسپل الفرید ظفر، فیکلٹی ممبران اور ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔
پرنسپل پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید نے صوبائی وزیر صحت کوجنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج ومعالجہ اولین ترجیح ہے۔صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ہرآنے والامریض ہمارے لئے وی آئی پی ہے۔ہمارے دورمیں ہم روزانہ اپنے انچارج کو ہرمریض کی حالت بارے بتاکرگھرجاتے تھے۔ڈاکٹرکی خوش اخلاقی ہی مریض کی بیماری دورکردیتی ہے۔سرکاری ہسپتال عوام کے بجٹ سے بنائے جاتے ہیں اورپنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال نے صوبائی وزیر صحت کو شیلڈ پیش کی۔
اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟
ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ
عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔