خواتین کو جنسی ہراساں، بلیک میل کرنیوالے ملزمان گرفتار

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
arrest0002

ایف آئی اے نے تین مختلف کاروئیوں میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

ترجمان ایف آئی اےکے مطابق سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کی اور خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر، ویڈیوز شئیر کیں۔ملزم نے انٹرنیشنل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ کو دھمکی آمیز پیغامات اور کالز بھی کیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل سکھر نے کاروائی کے دوران آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گھوٹکی سے گرفتار کر لیا، ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں اور متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجا۔گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا، محمد رضوان باری نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے متاثرہ کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں ملزم محسن کو ایف آئی اے نے ملتان سے گرفتار کیا جس کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

دوسری جانب ایف آئی اے پشاور کی کارروائیاں ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔چھاپے کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 24 لاکھ 73ہزار روپے، 3070 برطانوی پاونڈ اور 1000 سعودی ریال برآمد کر لیے گئے

Comments are closed.