خواجہ برادران کیس، مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، آج ہی فرد جرم عائد ہو گی،عدالت

0
43

خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آج ہی فرد جرم عائد کریں گے

اب جیل جانے کی کس کی باری، خواجہ سعد رفیق نے کیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کہا کہ ملزمان پر فرد جرم آج ہی عائد ہو گی، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ آج مقدمہ کاتفتیشی افسربھی نہیں آیااس لئےفردجرم عائدنہ کی جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رخصت پر ہے .

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

احتساب عدالت نے کہا کہ پہلے ہی ایک ماہ گزر گیا مزید وقت کیسےدیاجاسکتا ہے، آج ہی ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ نشان زدہ کاپیاں دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں، خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ نقول کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہ کی جائے،

عدالت نے کہا کہ آپ بیٹھ کر اطمینان سے کاپیوں کا جائزہ لیں پھرسماعت ہو گی،عدالت نے خواجہ برادران کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی.

خواجہ برادران کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں.

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Leave a reply