نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ، نیب نے ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں شہریوں سے 59 کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب وارث جنجوعہ نے خواجہ برادران ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ملزم عمر ضیاء، ملزم ندیم ضیاء اور ملزم فرحان علی کے خلاف ریفرنس دائر کیا. ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پیرا گون سٹی میں 93.6 فیصد شئیرز کے مالک ہیں. ملزمان نے پچاس کنال سے زیادہ سرکاری زمین پیرا گون سوسائٹی میں شامل کی اور کروڑوں کا فائدہ اٹھایا. نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے، خواجہ سلمان رفیق کیجانب سے 3 کروڑ 90 لاکھ کے مالی فوائد حاصل کئے گئے.
واضح رہے کہ خواجہ برداران جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، انہوں نے ضمانت کے لئے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے. تاہم وہ عیدالفطر جیل میں ہی گزاریں گے.