مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کوآج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں‌ خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Shares: