پاکستان میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ معیشت کےلیے ایک خوش آئند بات ہے .اس سلسلے میں رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جولائی 2019 میں چار کروڑ 67 لاکھ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ چار کروڑ 20 مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فٹ بالز کی برآمدات میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ کر تقریبا دو کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔صرف اس مد میںاضافہ ملکی معیشت کے لیے بہتری کی علامت ہے.
اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز، پروڈکشن اور انویسٹمنٹ عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ویلیوایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019کے دوران برآمدات میں 14فیصد اضافہ اور درآمدات میں اٹھارہ فیصد کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ معاملات درست سمت میں گامزن ہیں








