پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے۔ ماضی کی طرح امسال بھی پورے ملک میں لاکھوں افراد تک سحری و افطاری پہنچائیں گے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں گرینڈ کچن بنائے جارہے ہیں۔ جس میں پورا ماہ مستحق اور متوسط طبقے کے لیے سحری بنائی جائے گی اور ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت اس ماہ مبارک کو خدمت کا رمضان بنائے گی ماہ رمضان جہاں انفرادی اصلاح، تزکیہ نفس اور عبادت کا تقاضا کرتا ہے وہیں خلق خدا سے محبت، ہمدردی اور خیر خواہی کا بھی متقاضی ہے۔

لاہور کی 422 یونین کونسلز میں سحری کے اوپن کچن بنانے جارہے ہیں،حارث ڈار
دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ اس کمر توڑ مہنگائی نے غریب اور سفید پوش گھرانوں کو معاشی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت اس ماہ مبارک کو خدمت کا رمضان بنائے گی۔لاہور کی 422 یونین کونسلز میں سحری کے اوپن کچن بنانے جارہے ہیں۔ پورے لاہور میں 6000 ہزار افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں اور یونین کونسل لیول پر اہلیان لاہور کی دہلیز تک سحری پہنچائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبال رمضان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور کے تمام تحصیلوں کے صدور اور پی پی حلقوں کے جنرل سیکرٹریز شریک تھے۔ انجنئیر حارث ڈار نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نزول رحمت اوربرکتوں کامہینہ ہے۔رمضان کا مہینہ ہم سب کے لئے دوسروں کے غم باٹنے اور احساس کرنے کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مہینہ میں ہم اپنے اردگرد مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کریں اور ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کریں

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Shares: