کھلاڑی فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، کپتان بابر اعظم

باغی ٹی وی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکوارڈ کا اعلان ہو گیا ، پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کا 15 رکنی دستہ ان کھلاڑیون پر مشتمل ہے اس سلسے میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑی فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے بلکہ پوری کوشش ہوگی کہ دونوں فارمٹس میں آئوٹ کلاس کھیل کر سیریز وائٹ واش کریں۔دونوں ہی نوجوان بہت ہی کمال کی کرکٹ کھیلتے ہیں، ٹی 20 میں فیصلے جلد لینے پڑتے ہیں ، کوئی بھی ٹیم ہو اس کو ہلکا نہیں لے سکتے ،زمبابوے سیریز کے حوالے سے کافی مثبت سوچ رہے اور کوشش ہے کہ اچھی شروعات دیں،

میری پہلی سیریزہے کہ ٹی 20 کا تجربہ ایک روزہ میں بھی رکھوں، بحیدرعلی اورعبداللہ شفیق کا مستقبل روشن ہے،
پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث ر?ف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں، زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چیبھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں، واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج دوپہر ایک تا سہ پہر 4 بجے تک نیٹ پریکٹس کریں گی

Shares: