دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے 5 چینی شہریوں کیلئے نور خان ایئر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی

صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی , چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف ایئر سٹاف کی جانب سے بیس پرپھول رکھے گۓ اور مرحومین کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی،اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر سالک حسین کا کہنا ہے کہ شانگلہ میں چینی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے دل خراش واقعے پر پاکستانی قوم شدید غم و غصّے میں ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی گاڑی پر بزدلانہ حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے جس کا بدلہ ہر صورت چکایا جائے گا۔ چینی انجینئرز کی میتیں نور خان ائیر بیس پر چینی سفارتکاروں اور دیگر وزراء کی موجودگی میں اپنے ملک روانہ کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنی نگرانی میں چینی انجینئرز کی میتیں چینی حکام کے حوالے کریں گے۔ ان انجینیئرز کے جسد خاکی کو مکمل اعزاز کے ساتھ ان کے وطن پہنچانے کے لیے میں ان کے ساتھ چین جاؤں گا اور چینی شہریوں کو پاکستان میں مکمل تحفظ دینے کی یقین دھانی کروائی جائے گی۔ پاکستان کی ترقی خصوصاً پاور پراجیکٹس میں چین کے انجینئرز کا بہت اہم کردار ہے۔ ہم پاکستان میں کام کرنے والے تمام غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے مکمل لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پاکستانی عوام اور تمام قومی ادارے متحد ہیں۔

شانگلہ حملہ،سہولتکار و دہشتگرد گرفتار،گاڑی کہاں سے آئی تھی؟ اہم انکشاف

بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

Shares: