پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کر لی ہے
عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں منعقد ہوئی، منگنی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی،منگنی ہونے پر دونوں کو رشتے داروں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
کمنٹیٹر علی یونس پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں،عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں،انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں۔