باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تنظیم تعاون کے رکن ممالک کے نویں وزرائے قانون کا ورچول اجلاس ہوا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ کہ ایس سی او ممالک کو فرانزک سائنس کے حوالے سے تعاو ن کرنا چاہیے ،پاکستان فرانزک سائنس کے حوالے سے تعاون کے لیے تیار ہے پاکستان میں سیلاب سے لاکھوں بچے متاثر ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،پاکستان نے موسمیاتی تبدیلوں سے ہونے والے اثرات کا معاملہ اٹھایا،خطے کی ترقی کے لیے تمام رکن ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا، قانونی معاملات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ایس سی او ممالک کا تعاون جاری ہے

اب تک شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کی آٹھ میٹنگز ہو چکی ہیں جو کہ رکن ممالک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئی ہیں گزشتہ سال وڈیو کانفرنس کے ذریعے تاجکستان میں منعقد ہونے والی آٹھویں جسٹس منسٹرس میٹنگ کی جوائنٹ سٹیٹمنٹ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگلی میٹنگ 2022 میں پاکستان میں منعقد کی جائے گی نویں جسٹس منسٹرس میٹنگ میں چائنہ، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، انڈیا اور پاکستان کے وزراء انصاف نے خطاب کیا

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان شہبازشریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے اور خود گھڑیاں چوری کرتے رہے ،ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں عمران خان نےڈیلی میل کے ذریعے شہبازشریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، وہ کسی کو اپنا فیس دکھانے کے قابل نہیں رہے آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا،پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں

Shares: