خوفناک حادثہ ، بس الٹنے سے کئی جانیں جاتی رہیں

0
36

خوفناک حادثہ ، بس الٹنے سے کئی جانیں جاتی رہیں

باغی ٹی وی : برہان انٹرچینج کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے 12 مسافر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس لاہور سے مردان جا رہی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک سید خالد ہمدانی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے جبکہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بس لاہور سے مردان جا رہی تھی اور تیز رفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور بچی بھی شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری رکھیں۔ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال پہنچایا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ابھی تک جن جاں بحق افراد کی شناخت ہوئی ہے ان میں ہارون ساکن چارسدہ، 5 ماہ کی بچی خدیجہ ساکن صوابی، خاتون حمیدہ ساکن مردان، محمد رؤف ساکن صوابی، کامران ساکن صوابی، وقاص ساکن مردان، سلیمان ساکن مردان اور اشفاق علی ساکن مردان شامل ہیں۔

Leave a reply