مزید دیکھیں

مقبول

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

ہفتہ واربنیادوں پر ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں...

فنی خرابی کے باعث برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی

فنی خرابی دور ہونے کے بعد برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی ہے.

باغی ٹی وی اسلام آباد: برٹس ائیرویز کے طیارے کے انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ائیر ویز کی پرواز 24گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ائیر ویز پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن اڑان کے 25 منٹ بعد سوات کے قریب پائلٹ نے بوئنگ 787 طیارے کے ایک انجن میں معمول سے زیادہ آواز محسوس کی۔

تاہم پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت ملتے ہی طیارے کو اسلام آباد واپس لینڈ کروادیا تھا۔ لینڈنگ سے قبل اضافی فیول ضائع کرنے کے لیے طیارے نے اسلام آباد کے اوپر کافی دیر تک نچلی پرواز کی تھی۔ پرواز بی اے 260 نے روانگی کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر انجینئرز نے طیارہ کا معائنہ کرنے کے بعد نقص دور کردیا اور آج پرواز بی اے 260 جمعہ کی دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہے.
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک،سائفر ڈرامہ، دوسری قسط وسائل محدود،مگرگھبرانے کی بات نہیں،ملکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،وزیراعظم
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیرتنویر الیاس کی کرسی خطرے میں
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جولائی میں انڈین ایئرلائن سپائس جیٹ کا مسافر طیارہ خرابی دور ہونے کے بعد کراچی ایئرپورٹ سے دہلی روانہ ہو گیا تھا۔ اس وقت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے جہاز کے انجن کی خرابی کو دور کیا جس کے بعد طیارہ دہلی روانہ ہوا۔ انڈین ایئرلائن سپائس جیٹ کے مسافر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا تھا کہ انڈین طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا. اس وقت کے ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ اجازت ملنے پر انڈین طیارے نے سوا نو بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra