خود کو خواجہ سرا کہنے والے ڈاکٹر مہبر معز اعوان کے خلاف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی آ گئیں ہیں میدان میں انہوں‌نے کر دیا ہے سب کو خبردار اور اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر مہبر معز اعوان خواجہ سرا نہیں ہیں انہیں خواجہ سرا کہنا سرار دھوکہ ہے. ہم پوری ہمدردی رکھتے ہیں خواجہ سراہوں سے ان کی عزت کرتے ہیں لیکن یہ ڈاکٹر مہبر معز اعوان خواجہ سرا نہیں‌ہیں. ماریہ بی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ محترم مرد ہیں اور سوشل میڈیا پر خود کو خواجہ سرا کہتے ہیں. ماریہ بی نے زور دیا کہ ہمارے بچون‌کو صنفی مسائل اور فرق کو سمجھنا بہت ضروری ہے.
کہا جا رہا تھا کہ ڈاکٹر مہبر معز اعوان کو انٹرنیشنل اسکول آف لاہور (آئی ایس ایل) نے اپنے کسی شو میں بطور مہمان بلایا تھا لیکن جب سوشل میڈیا پر اس شخص کے حوالے سے متنازعہ پوسٹیں دیکھیں تو سکول نے انہیں بطور مہمان اپنے سکول کے فنکشن میں بلانے کا فیصلہ واپس لے لیا. ماریہ بی اس پر بھی کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ سکول والوں نے ایک بہترین فیصلہ کیاہے. انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہمارے بچوں کے سامنے سپیکر بن کر جائیں گے اگر تو ان پر کیا اثر پڑے گا.یاد رہے کہ ماریہ بی کا فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں ایک نام ہے اور وہ تنازعات میں نہیں‌پڑتیں لیکن اس بار انہوں نے بچوں کی بہتری کے لئے بولنا مناسب سمجھا.

Shares: