پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں دیکھے جاتے ہیں ہر جگہ ہمارے ڈراموں کو پسند کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے. آج سے 12 سال پہلے ایک ڈرامہ آن ائیر ہوا ، خدا اور محبت اس ڈرامے میں مرکزی کردار عمران عباس اور سعدیہ خان نے ادا کئے تھے. نہ صرف ڈرامہ سپر ہٹ ہوا تھا بلکہ اس کا او ایس ٹی بھی بہت مقبول ہوا تھا. او ایس ٹی کو احمد جہانزیب نے گایا تھا، احمد جہانزیب نے اس گانے کو انڈیا کی ایک ایسی تقریب میں گایا تھا جہاں بہت سارے بالی وڈ کے فنکار موجود تھے ، شمی کپور سمیت دیگر نے اس گیت کی بہت تعریف کی تھی. عمران

عباس جو کہ آج کل برطانیہ میں موجود ہیں ، ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ رات کے وقت سڑک پر چہل قدمی کررہے ہیں ، ان کے ساتھ ان کا ایک دوست راجیو بھی ہے انہوں نے عمران سے خدا اور محبت کا او ایس ٹی سننے کی فرمائش کی ، عمران عباس نے اس کی فرمائش پوری کرتے ہوئے خدا اور محبت کا او ایس ٹی گایا. عمران عباس کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ اس ڈرامے کے ابھی تک جتنے بھی سیزن آئے ہیں ان میں سیزن ون سب سے زیادہ مقبول رہا ہے.

Shares: