سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے،اس میں کوئی گنجائش نہیں. شفقت محمود

0
31

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے،اس میں کوئی گنجائش نہیں. شفقت محمود

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ان کے پارٹی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے آئینی ترمیم سے متعلق پیشکش وزیراعظم شہبازشریف کے استعفی سے مشروط ہے۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں حکومت سے مذاکرات سے متعلق فواد چوہدری اور اسد قیصر کے بیانات ان کی اپنی آرا ہیں ۔ پارٹی پالیسی عمران خان ہی دیں گے ۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کرنے کے لئے قومی سلامتی کے اداروں کو آگے لانا چاہتی ہے اور فیصلہ نہ ماننے سے بحران پیدا ہوگا۔۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے خود کش جیکٹ پہن لی ہے ۔ جبکہ پی ٹی آئی آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے،آئین کہتا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90دن میں الیکشن کرائے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے،اس میں کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی کی اس پر عملدرآمد نہ ہو۔ ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، عدلت سے جھگڑا کرناان لوگوں کی تاریخ ہے،عوام کی بھرپور حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

Leave a reply