کھلی کچہری کے انعقاد پر ایس ایچ او سرجانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سعید بیگ

0
45

پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے تیسرٹائون لیاری ایکسپریس وے پر کھلی کچہری کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سرجانی تھانے کو حدود کے مطابق نفری اور موبائلیں فراہم کی جائیں تاکہ علاقے سے جرائم کا مکمل تدارک ممکن ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عاصم قائم خانی اور ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کی ہدایت پرایس ایچ او سرجانی اسد النبی اور چوکی انچارج ظفرخان نے تیسرٹاون لیاری ایکسپریس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا، جس میں پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ، ممبرقومی اسمبلی آفتاب جہانگیرکے میڈیاکوآڈینیٹر PRO ندیم ملک، PTIرہنما اسلم خان ارشد خان پاکستان پیپلز پارٹی وارڈ 4 کے صدر وسماجی رہنما زاہد اللہ خان، یوسی 38 کے جنرل سیکریٹری نوازجدون، PPP کے سینیئر رہنمائوں عاشق راجپر، محمد علی تنیو، گل محمد، جماعت اسلامی کے علاقائی صدر فاروق بھائی،ریئل اسٹیٹ اونر ویلفیئر کے صدر ناصر لطیف،شفیع گل، الیکٹرونکس تاجر سرجانی کے صدر محمد عامر ، ڈسٹرکٹ ویسٹ پریس کلب وآل پاکستان جونیجو ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر مموں جونیجو ،رمضان ملک اور اہلیان علاقہ سمیت سیاسی،سماجی مذہبی اورممتازومعروف شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر SHO سرجانی اسد النبی نے عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کا عزم کیا۔ کھلی کچہری سے خطاب میں انہوں نے علاقائی تاجروں کو مشورہ دیا کہ اپنے علاقوں میں CCTV کیمرے لگوائیں تاکہ کسی بھی ڈکیتی کے مجرموں اور وارداتیوں کو پکڑنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے عزم کیا کہ ڈکیتوں جرائم پیشہ افراد کاصفایا کر کے دم لونگا ۔
اس موقع پر معزیزین نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرجانی کراچی شہرکاسب سے بڑا علاقہ ہے جس میں نفری اور موبائلیں ناکافی ہیںان میں اضافہ کیا جائے اور معززین علاقہ نے تعینات ہونے والے عوام دوست SHO اسد النبی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سندھ پولیس بلخصوص DIG عاصم قائم خانی،SSP ویسٹ سہائے عزیز کی جانب سے کھلی کچہری جیسے اقدامات کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply