پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی کی سخت مزمت کی ۔خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ فلسطین جل رہا ہے اور قبلہ اول لہو لہو ہے .فلسطینی عوام اسرائیلی فوج کے ظلم کا ہمت سے مقابلہ کررہی ہے.فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.فلسطین کے معاملے پر تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا، خرم شیر زمان کا کہنا تھا ایک طاقت ایک زبان ہوکر اسرائیل کیخلاف آواز اٹھائی جائے ۔عالمی برادری فلسطین میں جاری ظلم و بربیت کیخلاف اپنی خاموشی توڑے پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خرم شیر زمان نے فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی کی سخت مزمت کی
Shares: