احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، آصف زرداری کو جب احتساب عدالت لایا گیا تو صحافیوں نے فوٹیج بنانا چاہی جس پر آصف زرداری غصہ میں آ گئے
آصف زرداری کی آمد پر جب صحافیوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کا سوال کیا گیا کہ گزشتہ روز خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے اس پر کیا کہتے ہیں تو آصف علی زرداری صحافیوں پر برس پڑے کہا سامنے کیوں آ رہے ہوں آپکو دس بار منع کر چکا ہوں .
https://youtu.be/_jQrzjJrX7M
سابق صدر آصف زرداری کو عدالت میں پہنچا دیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں،سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے،جج محمد بشیر سے مکالمہ کیا اور کہا کہ یہ ریفرنسز تو سارے چل رہے ہیں،میرا وکیلوں سے بات کرنے کا وقت کتنا ہے؟کیس تو میں نے لڑنا ہے ،جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آپ کے وکیل تھک نہ جائیں،
جج محمد بشیرنے آصف زرداری سے سوال کیا آپ کو ریفرنس کی کاپیاں مل گئیں؟ زرداری نے کہا کہ میں ابھی آیا ہوں ابھی ریفرنس کی کاپیاں دیکھی نہیں،
آصف زرداری نے کہا کہ یہ کونسا کیس ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ کہ منی لانڈرنگ کیس ہے، وکیل نے کہا کہ اگر آپ نے فیصلہ نہیں کرنا تو مسترد کر دیں ہم ہائیکورٹ چلے جاتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے مسترد کر دیتا ہوں ، عدالت نے آصف زرداری کو کہا کہ آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں.
احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی.
آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے پھر جیل میں اے سی کا معاملہ اٹھا دیا ،لطیف کھوسہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ دالت نے کہا تھا اے سی دیں لیکن اے سی نہیں دیا گیا،آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے، زرداری کے دوسرے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی، جس پر عدالت نے کہا کہ ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں،
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.