خورشید شاہ کی گرفتاری پر جیالوں نے وہ کام کر دیا کہ حکومت مشکل میں‌ پڑ گئی، اہم خبر

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد سندھ کے مختلف شہروں‌ میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، سکھر میں بھی احتجاج کیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کی گرفتاری پر جہاں سیاسی لیڈروں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں‌ سکھر اور سندھ کے دیگر شہروں میں جیالے بھی مشتعل دکھائی دیتے ہیں، پی پی کارکنان کی طرف سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور ٹائر جلا کر سڑکیں بھی بلا ک کی گئی ہیں، یہ احتجاج سندھ کے علاقوں میں کیاجا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے سکھر، پنو عاقل اور روہڑی میں احتجاج کیا جارہا ہے، جیالوں کی جانب سے بدھ کی رات 8 بجے سکھر پریس کلب پر بڑے احتجاج کی کال بھی دی گئی ہے،

واضح‌ رہے کہ نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، انہیں کل ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ نیب دفتر میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا، طبی معائنہ پولی کلینک ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کریں گے، خورشید شاہ کی گرفتاری پر احتجاج کے سبب حکومت کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،

Comments are closed.