کمالیہ : رمضان المبارک گیس کی غیر متوقع لوڈ شیڈنگ شہر بھر کے چولہے ٹھنڈے شہریوں کی بڑی تعداد سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا شکار اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی صبح سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک گیس کی غیر متوقع لوڈ شیڈنگ نے شہر بھر کے چولہے ٹھنڈے کردیئے تفصیل کے مطابق سوئی گیس انتظامیہ نے گھریلو صارفین کی مشکلات کو مزید بڑھانے کا آغاز کردیا

شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر مامور مشینری کی تقلید کرتے ہوئے سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ روز شہر بھر کے رہائشی علاقوں میں صبح سے سہہ پہر ساڑھے پانچ بجے تک غیر اعلانیہ گیس کی بندش اور پریشر انتہائی کم رہا جبکہ بعض علاقوں میں سحری کے اوقات میں بھی گیس سپلائی بند رہی ہے جس سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایل پی جی سلنڈر استعمال یا لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئی شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب شہر و گردونواح میں ہلکی بوندا باندی پورا دن ٹھنڈی ہواﺅں کا سلسلہ روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے موسم انتہئای سہانا و خنک تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر و گردنواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم کی شدت میں کافی کمی آنے اور سن بھر تیز ٹھنڈی ہواﺅں سے روزہ داروں نے اللہ کو شکر ادا کیا ۔جبکہ موسم کی ٹھنڈک کے سبب افطاری کے وقت سموسوں اور پکوڑوں کی دوکانوں پر بے پناہ رش لگا رہا۔

Shares: