جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی،عمران خان

0
137
لانگ مارچ کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی تھی؟ وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائے عالمگیر کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مارچ میں شرکت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے دور میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 5 فیصد تھا، موجودہ دور میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 64.5 فیصد ہو چکا ہے .دنیا سمجھ رہی ہے پاکستان اپنے قرض واپس نہیں کرسکے گا،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے ڈریں گے، 2 خاندانوں نے سارے قرضے 10 سال میں بڑھائے، روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے، چوروں کو مسلط کرنے والے بتائیں کہ اب کون ذمہ دار ہے؟ 7 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئےہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد اور آج دگنا ہوچکی ہے، ہمارے دور میں معیشت بڑھ رہی تھی اور ملک ترقی کر رہا تھا،اسحاق ڈار نے کہا موڈیز کو ٹھیک کروں گا اب غائب ہو گیا ہے، نواز شریف نے لندن کے مہنگے علاقے میں 4 فلیٹ خریدے، کہا تھا سازش کامیاب ہوئی تو ملک کو سنبھالا نہیں جا سکے گا،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے میرے خلاف مقدمات بنائے، جو قرض دے گا وہ ہم سے قیمت بھی وصول کرے گا، نواز شریف 23 بار سرکاری دوروں پر لندن گیا، مجھے بھی 2 بار لندن کے دوروں کی آفر ہوئی، میں نہیں گیا، برطانیہ بیٹھ کر ڈیل کرتے ہیں، گرین سگنل ملے تو واپس آجاتے ہیں، ہم نے کورونا کے دوران ملکی معیشت کو بچایا، دنیا نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، ہمارے دور میں 32 ارب ڈالر کی تاریخی برآمدات ہوئیں، ہم نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ شروع کیا، ہم نے راوی ریور سٹی منصوبہ لاہور میں شروع کیا،پیپلز پارٹی حکومت نے بنڈل آئی لینڈ منصوبہ شروع نہیں کرنے دیا، ہم ملک کے قرض واپس نہیں کر سکیں گے، لوگوں نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں دیکھی، جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی، چیف جسٹس پاکستان کے پاس 3 لینڈ مارک کیسز ہیں،ارشد شریف کو دھمکیاں دی گئیں، ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، اب تک میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں ہوا، سابق وزیراعظم ہوں چیف جسٹس صاحب یہ لمحہ فکریہ ہے، مقدمہ درج کرانا میرا بنیادی حق ہے، ہو سکتا ہے تحقیقات میں یہ نام غلط ثابت ہو جائیں،پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا،

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے محنت اور نظریے سے اپنی جگہ بنائی، عمران خان نے دیگر جماعتوں کی سیاسی دکانداری بند کردی، ہمارا مطالبہ ہے انتخابات جلد کرائے جائیں،

مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

Leave a reply