پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ اُن کا بازار جانا ہوا میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھکا ہوا تھا اور کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا تھا۔
The ONE time I had my behind pinched at the market was when I was covered from head to toe, dupatta on, zero makeup and oil in my hair…RAPISTS rape people, not outfits. Save the behayai rant for another day please. Stop deviating and victim blaming! #MotowayIncident
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) September 13, 2020
انہوں نے کہا کہ اس روز میرے بالوں میں تیل بھی لگا ہوا تھا یہاں تک کہ انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس حلیے میں بھی بازار میں انہیں چھیڑا گیا-
اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے حیا یا بے حیا عورت کو نہیں دیکھتے، لہذا بے حیائی کو اس کی وجہ نہ بنایا جائے الزام تراشی انحراف کو روکیں-
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ #MotowayIncident بھی استعمال کیا-
واضح رہے کہ کچھ دن قبل لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-