فیصل آباد: تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں خواتین چوری کرتی ہوئی پکڑی گئیں دوکانداروں نے خواتین کو پکڑ کر تشدد کیا اور دوکان میں بندھ کر دیا اورخواتین کی نازیبا وڈیو بنا کر شوشل میڈیا پر وائرل کر دی خواتین پر تشدد اور نازیبا وڈیوز وائرل ہونے پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان نے نوٹس لے لیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد موقع پر پہنچ گئے سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر ایس ایچ او ملت ٹاؤن رضوان شوکت نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا-
سی پی اوڈاکٹر محمد عابد خان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے خواتین کو تشدد کے بعد برہنہ کیا گیا تھاجس پر فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کڑی سزا دی جائے گی ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے-
آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے ڈکیتی…آئی جی کے لئے مہنگی ثابت
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدےسے ہٹا دیا گیا ،قاضی جمیل الرحمان کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،پولیس سروس گریڈ 20 کے احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیااحسن یونس کی خدمات پنجاب سے وفاق کی سپرد کردی گئیں-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں ، پولیس خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے، اب ڈاکوؤں نے آئی جی اسلام آباد کو چیلنج کیا ہے، آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ،مسلح ڈاکو دن دہاڑے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو باندھ کر لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے،ڈاکوؤن نے گھر کا صفایا کر دیا وار 35 لاکھ روپے نقد اور زیورات لوٹ کر فرار ہوئے، ڈاکو گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے اور گاڑی میں ہی فرار ہوئے، ڈاکو آئی جی ھاؤس کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے داخل ہوئے واردات پوش سیکٹر ایف سیون تھری کی گلی نمبر 63میں ہوئی
14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار
گھر کے مالک ذبیح اللہ کا کہنا ہے کہ وہ 25 سال سے یہاں اس گھر میں مقیم ہیں، میرے گھر کے سامنے آئی جی کا گھر ہے اور حالت یہ ہے کہ ڈکیتی ہوئی اطلاع دی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے-