شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اردو فلکس کے لیے ٹاک شو کرنے کو تیار

0
106

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جلد ہی پہلی بار ایک ساتھ ’اردو فلکس‘ کے لیے ٹاک شو کرتے دکھائی دیں گے۔

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد ویب ٹی وی شو میں بحیثت میزبان جلوہ گر ہوں گے آج صبح سے پاکستان ٹوئٹر پینل پر” دی مرزا ملک شو” ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں دونوں کے مداحوں کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عرب اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے نئے شو کو ’دی مرزا ملک شو‘ نام دیا گیا ہے جس میں بھارتی اور پاکستانی جوڑی کے اس نئے فیملی شو میں دونوں ممالک سے مقبول شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔


خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ اور شعیب کچھ نیا کرنے کی تلاش میں رہتے ہیں شعیب اور میں اپنے کیریئرز کے اس اسٹیج پر ہیں جہاں ان کے پاس نئی چیزیں کرنے کا وقت ہے میں نے شعیب کے ساتھ کئی مرتبہ شوٹس کرائے ہیں تاہم شو کی میزبانی کرنا ایک نیا تجربہ ہو گا۔

سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

شعیب ملک نے کہا کہ اس شو میں بہت مزہ آنے والا ہے۔میں سوشل میڈیا پر کچھ شوز کئے ہیں تاہم ویب سائٹ کے لیے شو کی میزبانی کرنا ایک نیا تجربہ ہو گا۔

دونوں نے دبئی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں کافی عرصے سے کھیل کے میدان سے اسکرین پر آنے کا سوچ رہے تھے مگر انہیں موقع نہیں مل رہا تھا اور اب وہ جلد ہی لوگوں کو ہنساتے دکھائی دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے شو کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا اور شو مزاح سے بھرپور ہوگا، جس میں مہمانوں کو اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع بھی ملے گا ان کا شو ایک طرح سے ’کپل شرما شو‘ جیسا ہوگا، تاہم ان کے شو کی تھیم ان سے کچھ مختلف ہے۔

پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ کب سے اسکرین پر آنے کو ترس رہے تھے اور اب جب انہیں موقع مل رہا ہے تو وہ دوسروں کو ترسائیں گے نہ صرف وہ بلکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی مذکورہ شو کے لیے بہت ہی ایکسائٹڈ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کا شو شائقین کو پسند آئے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران اردو فلکس کے بانی فرحان گوہر نے بتایا کہ ’مرزا، ملک شو‘ میں دونوں ممالک یعنی پاکستان اور بھارت کے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا اور پروگرام کا سیٹ دبئی میں ہوگا اور مذکورہ شو خطے کا سب سے بڑا شو ہوگا ’مرزا، ملک شو‘ کو پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر پسند کیا جائے گا۔

پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے


” دی مرزا ملک شو” ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ انڈو پاک کی سب سے پسندیدہ جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک نیا شو شروع کرنے جا رہے ہیں، جہاں پاکستان اور بھارت کے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا اور یہ سرحدوں کے اس پار لوگوں کو اکٹھا کرنے اور ایک ساتھ مزے کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

صارف نے کہا کہ اگرچہ وہ کرکٹ اور ٹینس جیسے دو مختلف کھیلوں میں چیمپئن ہیں لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں ہم سب اس آنے والے کے لیے بہت پرجوش ہیں، جو تفریح ​​ ​​سے بھرپور ہوگا شو کا پریمیئر اردو فلکس پر ہوگا، اردو فلکس پاکستان کا پہلا اردو قو ٹی ٹی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جو ناظرین کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں میاں اور بیوی ایک ساتھ پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے، اب تک دونوں صرف مہمان کی صورت میں پروگراموں میں شرکت کرتے آ رہے تھے دونوں متعدد اشتہارات میں کام کر چکے ہیں اور حال ہی میں میاں اور بیوی نے اپنی پرفیوم اور میک اپ مصنوعات بھی متعارف کرائی تھیں۔دونوں کا شمار پاکستان اور بھارت کی مشہور ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک تین سالہ بیٹا اذلان بھی ہے-

شوہر سے طلاق کی افواہوں پر یاسرہ رضوی کا رد عمل

Leave a reply