فواد خان اور ماہرہ خان کی آن سکرین جوڑی ڈرامہ سیریل ہمسفر سے ہٹ ہوئی اس جوڑی کی کیمسٹری کو سکرین پر بہت زیادہ سراہا گیا اس قدر سراہا گیا کہ اس جوڑی کی مقبولیت بھارت تک جا پہنچی اور ماہرہ اور فواد دیکھتے ہی دیکھتے سپر سٹارز بن گئے. اس جوڑی کے بعد ابھی تک ٹی وی کی ایسی کوئی جوڑی سامنے نہیں آئی جس کوماہرہ خان اور فواد جیسی مقبولیت ملی ہو. تاہم آج کل ایک ڈرامہ چل رہا ہے میرے ہمسفر اس میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس جوڑی کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ، عوامی سطح پر اس جوڑی کی پذیرائی
دن بہ دن بڑھ رہی ہے. اس جوڑی کی کیمسٹری کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی جیسی فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کوقرار دیدیا ہے. ڈرامہ شائقین سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو فواد خان اور ماہرہ خان جیسی مقبول جوڑی کہہ رہے ہیں. اور ان دونوں ڈراموں کے سینز نکال کر ان دونوں کی جوڑیوں کی آپسی کیمسٹری کا موازنہ کیا جا رہا ہے. یہ بات درست ہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے لیکن ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی ابھی اُس عروج کو نہیں پہنچی جس عروج پر ماہرہ اور فواد کی جوڑی پہنچی.