اداکارہ و میزبان اور گلورہ فضا علی سے ایک صحافی نے حال ہی میں سوال کیا ہے کہ کیا آپ نے بے وفا گانا بھی گایا ہے یہ بتائیے کہ کیا یہ گانا کہیں اپنے سابق شوہر کے لئے تو نہیں؟ یا انہوں نے کبھی آپ کو دھوکہ تو نہیں دیا؟ اس پر فضا علی خوب ہنسیں اور سوال کو انجوائے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیںہے میرے شوہر نے مجھ سے بالکل بے وفائی نہیں کی . ایسا کبھی بھی نہیں تھا کہ ان کا میرے علاوہ کسی دوسری عورت کے ساتھ سین چل رہا ہوں اورمجھے پتہ چل گیا ہو اور میں نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہو. ہمارا رشتہ ختم ہونے کے دیگر اور فیملی ایشوز تھے جو حل نہیں ہو سکتے تھے، اس لئے ہم نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا. میرا آج بھی میرے شوہر کے ساتھ اچھا تعلق ہے . ہم دونوں مل
کر اپنی بچی کو پال رہے ہیں ہماری بیٹی ہم دونوں کے پاس رہتی ہے وہ ہم دونوں کے اس فیصلے سے بالکل بھی ڈسٹرب نہیں ہوئی. اور مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی نے اس چیز کو بہت اچھی طرح انڈرسٹینڈ کیا ہے کہ ماں باپ ساتھ نہیں چل سکتے.اور ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک دوسرے کے لئے نیگیٹیو نہ بنائیں.