کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

0
104
این آر او کیلئے عمران خان نے مفاہمتی پیغام بھجوا دیا، احسن اقبال

کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کہ نیب قوانین میں ترمیم ہو گئی ، کیس پر کیا اثر پڑیگا؟ عدالت کے سامنے کچھ بات کتنا چاہتا ہوں، احسن اقبال روسٹرم پر آ گئے ،احسن اقبال نے کہا کہ میں کسی نئے قانون سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، میری دو سال کردار کشی کی گئی، مجھے گرفتار کیا گیا تو نیب سے پوچھا کہ کیا میں نے کوئی کرپشن کی ؟کیا ایک کھیلوں کا منصوبہ بنانا میرا قصور ہے؟ میری غلطی تھی کہ پراجیکٹ کی تمام فورمز سے منظوری کروائی، نیب نے مجھ پر 2.2 ارب روپے کے قومی خزانے کے نقصان کا الزام لگایا، جس رقم کے نقصان کا الزام لگایا گیا اس میں سے رقم جاری ہی نہیں ہوئی،میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر اپنا کیا بنایا، نیب بتائے میں نے کونسی جائیدادیں بنائیں، کونسے اثاثے بنائے، میں نے اپنی جائیدادیں بیچ بیچ کر سیاست کی ہے،کیا میں نے کوئی قتل کیا ہے کوئی جوا خانہ بنایا ہے؟ کھیلوں کا منصوبہ بنایا ہے، ہر ہفتے عدالت میں سرکار بنام احسن اقبال کی آواز لگتی ہے

جسٹس عامر فاروق نے احسن اقبال سے استفسار کیا کہ منصوبے پر کتنا کام ہو چکا ہے؟ وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مسعود چشتی کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں،

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Leave a reply