کیا میں شادی کر لوں ، فضا علی نے دوران انٹرویو بیٹی سے پوچھ لیا، بیٹی کے جواب نے حیران کر دیا

اداکار و میزبان فضا علی جنہوں نے گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے جب سوال ہوا کہ آپ بطور سنگل مدر اپنی بچی کو پال رہی ہیں کیا دوبارہ شادی کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں میرا بالکل شادی کا ارادہ ہے اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکو ایک اچھا جیون ساتھی ملے میری بھی ہے. زندگی کے کسی موڑ پر مجھے ایسا کوئی مل گیا تو میں یقینا اس سے شادی کر لوں گی. اور شادی انسان کو نہ صرف بدل دیتی ہے بلکہ زندگی میں سکون لانے کا باعث بھی بنتی ہے. فضا علی کے ساتھ اس

انٹرویو میں ان کی بیٹی فارال بھی موجود تھیں فضا نے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ کیا میں شادی کر سکتی ہوں تو بیٹی نے فورا کہا نہیں ، پھر اپنی ماں سے کہا کہ میں آپ کی لائف پارٹنر ہوں ، فضا نے اس پر اس سے کہا کہ لائف پارٹنر ہو لیکن میری بیٹی ہو ، کوئی اچھا انسان یا ایسا انسان جو مجھے اور آپ دونوں کو قبول کر لے تو پھر ؟ اس پر فارال نے کہا کہ پھر ٹھیک ہے شادی کر لیں.

Comments are closed.