سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بہترین اسپتال سندھ میں ہیں،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں چیلنجز ہیں، مہنگائی کا طوفان ہے، ہمیں لوگوں کے لئے کام کرنا ہے،کچھ لوگ مایوسی پھیلا رہے ہیں، کوئی مایوسی کی بات نہیں، لوگ منفی باتیں پھیلاتے ہیں، ملک میں کچھ نہیں ہونے والا، مہنگائی ہے چیلنجز ہیں محنت کر کے اس دور سے نکل جائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کو ریلیف پہنچانا،حکومت کو عوام کو ہر شعبے میں ریلیف پہنچانا ہے،حکومت سندھ ہر شعبے میں لوگوں کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے،ملک ہمارا ہے ہمیں ہی سب ٹھیک کرنا ہے، لوگ مایوسی پھیلا رہے ہیں کہ پندرہ ، بیس دنوں میں کچھ ہونے والا ہے ،ہمیں ملک میں قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے چلنا ہوگا،مشہور ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ قانون توڑیں اور سازشیں کرنا شروع کر دیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی قانون سے بالاتر ہو،
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص نے آئی ایم ایف کو بولا کہ پاکستان کی امداد روک دی جائے،یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی پاپولر ہے تو اس کو سو خون معاف ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں عمران خان کی آزادی کے لیے قراردادیں پاس ہو رہی ہیں ، ہمارے ملکی معاملات میں بیرونی ملک خطوط لکھ رہے ہیں،کسی بھی جمہوریت میں قانون کو ہاتھ لینے کی اجازت نہیں ہوتی، اگر کسی مہذب ملک میں برا ہے تو ہمارے ملک میں اچھا کیسے ہوگا،مایوسی کفر ہے،یہ ملک ہمارا ہے ہمیں ہی ٹھیک کرنا ہے، کوئی باہر سے آکر ملک نہیں ٹھیک کر سکتا،کچھ لابیز مختلف ممالک میں بیٹھ کر انتشار پیدا کررہی ہیں،
سفری سہولیات،پیپلز پارٹی ایک قدم او ر آگے،لیاری میں پیپلز بس سروس کا افتتاح
حیدرآباد ، پیپلز بس سروس کے ایک اور روٹ کا آغاز
کراچی ،پیپلز بس سروس کے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کا افتتاح
صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم
عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن
آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن
استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج