استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

0
272
sharejeel

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات ہوئے ہیں،اس کے بعد کی سیاسی صورتحال پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں میں جو بھی پیش رفت ہوئی،مولانا فضل الرحمان کی باتوں پر بات کروں گا،سندھ میں پیپلز پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ عوام نے دیا۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے ہی ریکارڈ بریک کیے،عوام نے دل کھول کر ووٹ دئیے،بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے ورکرز کا شکریہ ادا کر نے ٹھٹھہ جائیں گے،آج سندھ میں جی ڈی اے کی جانب سے ایک پروگرام کیا جارہا ہے،میں اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں ، جی ڈی اے، جماعت اسلامی سب مل کر آجائیں میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،پیپلز پارٹی کی ہمیشہ سے یہی پالیسی رہی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مفاہمت کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے۔آج حیدرآباد میں ہونے والا شو کوئی سیاسی شو نہین ایک روحانی شو ھے جس مین پوری ملک سے اپنے مریدین کو اپنا دیدار کرانے کے لیے بلایا گیا ہے،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن کے نام مولانا فضل الرحمان نے لئے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو آئینی طور پر ہٹایا گیا، اب مولانا کے الزام مناسب نہیں ہیں،کچھ لوگوں‌کو تحریک انصاف پر رحم آ رہا ہے، 2018 کا الیکشن کس کو یاد نہیں ہے، کیا ہوا تھا کس طرح جعلی مینڈیٹ کے‌ذریعے عمران خان کو کامیاب کروایا گیا تھا، آر ٹی ایس بٹھایا گیا تھا، سیاسی جماعتیں آج جو باتیں کر رہی ہے میں کہتا ہوں پیپلز پارٹی سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، لیکن آج جو لوگ معصوم بننے کی کوشش کرتے ہیں وہ خود اس پراسیس کی پیداوار ہیں، عمران خان کا 126 دن کا دھرناکس کے کہنے پر ہوا، جہاز بھر کر وفاداریاں‌تبدیلیاں کروائی گئیں، کس کے کہنے پر؟ لوگوں کے مینڈیٹ کو چھینا گیا تھا، پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ لگا لیکن ہم عدالت میں جائیں گے دھرنے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے ایسا کیا نہیں کیا کہ اسکو ووٹ نہیں ملنا چاہئے، 21 لاکھ لوگوں کے لئے گھر بن رہے ہیں، ہر ضلع میں ہسپتال بن رہا، سڑکیں بن رہی ہیں، آپ صرف باتیں کر سکتے ہو، عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اسی لئے پیپلز پارٹی کو کامیابی ملی ہے، ایشوز ہیں، سو فیصد ہم کام نہیں کر سکے لیکن ہم کریں گے،جلسوں میں تقریریں کرنا، نفرت ، اسکی بھر پور مذمت کرتا ہوں، ہم نے کسی تلخ بات کا تلخ جواب نہیں دینا، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں بدامنی ہو، عدم استحکام ہو،

پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

Leave a reply