تنگوانی، باغی ٹی وی(نامہ نگار منصوربلوچ) پولیس کا کچے کے علاقے میں ریڈ آپریشن,دو مغوی بازیاب،ڈاکوؤں کے ٹکانے مسمار
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ تنگوانی کی حدود میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن ریڈ بھلکانی اور بھیو گینگ کے خلاف جاری ہے اور پولیس نے کچے کے تمام تر راستے بند کر دیئے.
تنگوانی پولیس نے دو مغوی مورزادو گجرانی اور بجارانی کو اپریشن کے دوران بازیاب کرنے کا کہا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کو وارثوں نے پیسے دیکر بازیاب کروایا ہے
دوسری جانب آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشینری سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے. آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا ہے
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید سرچنگ جاری ہے، ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کاکہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔