پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی اور نازیہ کی طلاق کبھی بھی نہیں ہوئی، صرف افواہیں ہی پھیلائی جاتی رہیں . نازیہ کی موت سے چار ماہ قبل میں اور نازیہ جب یوکے میں تھے تو ہم نے طلاق کی افواہوں کی تردید بھی کی تھی اور میرے پاس اس حوالے سے تمام شواہد موجود ہیں. اشتیاق بیگ نے کہا کہ اس وقت نہ میرے پاس وقت تھا نہ میں ان چیزوں میں پڑنا چاہتا تھا اسلئے کبھی کلئیر کرنا مناسب نہیں سمجھا. آج مجھ سے سوال ہوا ہے تو میں جواب میں کہہ رہا ہوں کہ ہماری کبھی بھی طلاق نہیں ہوئی تھی. میں نے نازیہ کے ساتھ بہت محبت کی اور اسکا ثبوت یہ ہے کہ نازیہ کی موت کو کئی سال گزر چلے ہیں لیکن میں نے دوسری شادی نہیں کی. نازیہ جتنی خوبصورت
نظر آتی تھیں اس سے کہیں زیادہ وہ خوبصورت انسان تھیں. انہوں نے گلوکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ خود کیا لیکن نازیہ کی فیملی نے مجھ پہ الزام لگادیا کہ میں نے نازیہ کو ایسا کرنے پر مجبور کیا ہے. زوہیب کو نازیہ حسن کے بغیر کوئی شو نہیں دیتا تھا لہذا وہ نہیں چاہتا تھا کہ نازیہ کیرئیر کو خیرباد کہے بس انہی وجوہات کی بنا پر ان کی فیملی نے مجھ سے تعلقات خراب کر لئے.نازیہ کی فیملی نے ان کو بہت مجبور کیا کہ وہ گائیں لیکن نازیہ جب فیصلہ کر چکی تھی کہ اسکو گانا نہیں گانا تو پھر اس نے نہیں گایا یوں ہمارے آپسی تعلقات بگڑے اور نازیہ کی فیملی نے مجھ سے ملنا چھوڑ دیا لیکن یہ بات طے ہے کہ ہماری کبھی بھی طلاق نہیں ہوئی تھی.








