مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ حال ہی میں لندن میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے بدتمیزی کی. انہیں گالیاں دیں ان کو برا بھلا کہا چور چور کے نعرے لگائے. مریم ارونگزیب نے خاموشی سے ان کی باتیں سنیں اور کچھ نہ کہا. پی ٹی آئی کے سپورٹرز کے اس رویے پر پوری پاکستانی قوم ہے شرمندہ لیکن شان شاہد نہیں ہیں شرمندہ کیونکہ انکی ٹویٹر پوسٹ تو کم از کم یہی کہہ رہی ہے. لالی وڈ اداکار شان شاہد نے ایک پوسٹ کی اور اس میں مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے حوالے سے لکھا کہ جب آپ کسی کے ووٹ کے حق کو چھین لیتے ہیں اس پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور پھر سوچتے ہیں کہ یہی لوگ جن کے ساتھ آپ نے زیادتی کی ہے یہ سیاستدانوں اور گورنمنٹ کی عزت کریں تو یہ ممکن
نہیں انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ” عزت کمائی جاتی ہے دی نہیں جاتی ” شان نے پوسٹ میں آئی سٹینڈ ود اورسیز پاکستانیز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا. شان شاہد کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد ان کافی برا بھلا کہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سیاست اور پسند نہ پسند کو ایک طرف رکھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ مریم اورنگزیب ہوں یا کوئی بھی عورت ، ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک وہ بھی راہ چلتے یہ نہیں ہونا چاہیے اور نفرت کے اس سلسلے کو کہیں تھم جانا چاہیے.