پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ

0
42
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اوربہتری کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہائرایجوکیشن کے معیاردورحاضر کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت پرزور دیا،

پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے سپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے گوجرانوالہ، گجرات اورسیالکوٹ کی انڈسٹریل ضروریات کے پیش نظر علاقے میں انجینئر نگ یونیورسٹی بنائی جائے گی یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئر نگ اینڈ انجینئر نگ ٹیکنالوجیزکا دنیا کی بہترین سپیشلائزڈ یونیوسٹیز سے الحاق ہوگا۔ اس ضمن میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیاجائے گا۔ یونیورسٹی گورننگ باڈی میں متعلقہ شعبے کے فارن ایکسپرٹس شامل ہوں گے۔ نئی نسل کودور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی ایجوکیشن سے بہرمندکرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

صوبائی مشیر عامر سعید راں، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر، یو ای ٹی کے وائس چانسلر سید منصور سرور، ریکٹر پاک آسٹرین ہری پور پروفیسر مجاہد، پروفیسر وقار محمود، سیکرٹریز ہائرایجوکیشن،فنانس،سی اینڈ ڈبلیو اورپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی

Leave a reply