مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کل بھی متحد تھی، آج بھی متحد ہے اورہمیشہ متحد رہے گی، خادمہ باجی آپ ہماری تکلیف میں ہلکان ہونے کی بجائے بھان متی کے کنبے کو اکٹھا کرکے لولی لنگڑی بنائی گئی حکومت کی فکر کریں، مسلم لیگ (ن) میں نقب زنی کرنے والے ہر دور میں رسواء ہوئے ہیں، خادمہ جی، ن سے ش نکالتے نکالتے مشرف دبئی فرار ہوگیا ہے، شہبازشریف اپنے بھائی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، شہبازشریف بھائی کا ساتھ دینے کی وجہ سے چار بار جیل جاچکے ہیں، شہبازشریف کو دو بار وزیراعظم بننے کی آفرملی لیکن انہوں نے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر نوازشریف کا ساتھ دینے کو ترجیح دی ہے، کرائے کے گھوڑے آج نوازشریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرانے کی کوششیں کررہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے لئے لازم ملزوم ہیں، تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے، عمران خان نے آب حیات نہیں پیا ہے.

کیا ش لیگ بن رہی ہے؟ ترجمان ن لیگ نے وضاحت دے دی
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعملمسلم لیگ(ن)کل بھی متحد تھی،آج بھی متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گی
خادمہ باجی آپ ہماری تکلیف میں ہلکان ہونے کی بجائے بھان متی کے کنبے کو اکٹھا کرکے لولی لنگڑی بنائی گئی حکومت کی فکر کریںمسلم لیگ(ن) میں نقب زنی کرنے والے ہر دور میں رسواءہوئے ہیں
خادمہ جی،ن سے ش نکالتے نکالتے مشرف دبئی فرار ہو گیاشہبازشریف اپنے بھائی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہےشہبازشریف بھائی کا ساتھ دینے کی وجہ سے چار بار جیل جاچکے ہیںشہبازشریف کو دو بار وزیراعظم بننے کی آفر ملی لیکن انہوں نے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر نوازشریف کا ساتھ دینے کو ترجیح دیکرائے کے گھوڑے آج نوازشریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرانے کی کوششیں کررہے ہیںنوازشریف اور شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کےلئے لازم ملزوم ہیںتانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے ،عمران خان نے آب حیات نہیں پیا
Shares:







