ٹی وی کے نامور اداکار عثمان مختار ہیں کیا مزاحمت کے موڈ میں؟ عثمان مختار کا کہنا ہےکہ ان کے پاس بہت سارے سکرپٹس آئے ہیں کچھ پڑھے ہیں اور کچھ پڑھ رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو سمجھ نہیں آئی اس لئے کسی بھی سکرپٹ کے لئے حامی نہیں بھری. عثمان مختار نے مزید کہا کہ ساری کہانیاں ایک جیسی لگ رہی ہیں جو بن رہی ہیں اور جو مجھے آفر ہو رہی ہیں ہر کہانی میں مار کٹائی ہر کہانی میں عورت کو کمزور دکھایا جا رہا ہے اس پر تشدد کیا جا رہا ہے ایسی چیزوں سے ڈرامہ باہر نکل ہی نہیں رہا. اسلئے میں کسی بھی سکرپٹ کو اوکے نہیں کررہا. ان سے
جب سوال ہوا کہ کیا آپ مزاحمت نہیں کرتے جب آپ کو ایسے سکرپٹ دئیے جاتے ہیں تو عثمان نے کہا کہ میں بالکل مزاحمت کر رہا ہوں اسی لئے تو میں آپ کو سکرین پر نظر نہیں آ رہا ہوں . عثمان مختار نے مزید یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے کوئی سٹینڈرڈ سیٹ کر رکھا ہے بس کہانی اچھی ہو گی تو یقینا میں کروں گا اور آرٹسٹ نے کرنا کیا ہوتا ہے. یاد رہے کہ عثمان مختار آخری بار ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میںنظر آئے تھے .اس میں ان کے ساتھ ماہرہ خان اور کبری خان تھیں ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی.